Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

تعارف

بینک الحبیب، آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بینک بینک الحبیب، پاکستان اوریجن کارڈ(POC)کے حامل غیر رہائشی پاکستانیوں (NRPs) اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پیش کرتا ہے تاکہ وہ ایک آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے بینک الحبیب میں اپنے اکاؤنٹ کھول اور مینیج کرسکیں۔ اس پروڈکٹ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ایسا آسان، محفوظ اور با سہولت آن لائن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا موقع ملے گا۔ جس کے ذریعے انھیں بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی ادائیگیاں، سرمایہ کاری اور بینکاری کی مختلف سہولیات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ کی آرا اہم ہیں !

روشن ڈیجیٹل اسکیم میں مزید بہتری کیلئے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آر ڈی اے کے شریک بینکوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے ، جس سے تحت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے حامل نان ۔ریذیڈنٹ پاکستانیز(این آر پیز) رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور/یا پاکستان میں ہائوسنگ فنانس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

براہِ مہر بانی چند منٹ کا سروے مکمل کریں اور آپ کے لئے بینکاری کے بہترین تجربے کی فراہمی میں مدد کیلئے ہمیں اپنی آرا سے آگاہ کریں۔

سروے کے آغاز کیلئے یہاں کلک کریں

پروڈکٹ کی خصوصیات

مفت ای۔اسٹیٹمنٹس
چیک بُک کی سہولت
ڈیبٹ کارڈ کی سہولت ( صرف پاکستانی روپے کے اکاؤنٹس کے لیے )
پاکستانی روپے اور فارن کرنسی میں دستیاب
نیٹ بینکنگ اور الحبیب موبائل کے لئے مفت رجسٹریشن
ابتدائی ڈپازٹ یا کم سے کم بیلنس کی کوئی شرط نہیں
اکاؤنٹ کھولنے، بند کرنے اور مینیج کرنے پر کوئی معاوضہ نہیں
روشن ڈیجیٹل یونٹ (RDU) کیلئے مخصوص عملے کی24/7 دستیابی
روایتی اور اسلامک بینکنگ دونوں میں،کرنٹ اور سیونگز اکاؤنٹ کی صورت میں دستیاب
منظور شدہ سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی رقم کی حد تک مقامی کریڈٹ کی اجازت
سرمایہ کاری کے مختلف طریقوں مثلاََ ٹی ڈی آر بکنگ،میوچل فنڈز، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پراپرٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع۔
اکاؤنٹ ہولڈر خود اور دیگر باضابطہ سوئفٹ اور ہوم ترسیلات کے چینلز کے ذریعے غیر ملکی اندرونی ترسیلات سے اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے
رقم کی بین الاقوامی طور پر منتقلی
مشترکہ اکاؤنٹ میں بھی دستیاب
مفت لائف تکافل کی شرائط و ضوابط لاگو ہیں
سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی ادائیگی ہر 6 ماہ میں
عالمی سطح پر مفت ویلکم پیک کی ترسیل
زکوة کی کوئی کٹوتی نہیں

اہم حقائق کی شیٹ

روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی فیس اور چارجز کے بارے میں مزید جاننے کیلئےنیچے کلک کر کے تفصیلی کے ایف ایس ڈاون لوڈ کریں.

ڈاون لوڈ کے ایف ایس

مندرجہ ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے صارفین کیلئے مفت لائف تکافل:

  • نئے اکائونٹ ، اکائونٹ کھولنے کے 90 دن کے بعد اہل ہوں گے
  • دعوے کی رقم صارف کے اکائونٹ میں 90دن کے اوسط بیلنس کی بنیاد پر ادا کی جائے گی
  • قدرتی موت/ مستقل معذوری کی صورت میں زیادہ سے زیادہ دعویٰ کی جانے والی رقم 1ملین روپے ہو گی
  • حادثاتی موت کی صورت میں زیادہ سے زیادہ دعویٰ کی جانے والی رقم 2ملین روپے ہو گی
  • مشترکہ اکائونٹ کی صورت میں کسی ایک اکائونٹ ہولڈر کی کوریج کی جائے گی
  • دعویٰ کرنے کیلئے عمر کی حد60-18سال ہے

الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ

  • بنیادی معلومات فراہم کریں۔
  • اپنے ای میل پتے پر موصول شدہ او ٹی پی درج کریں اور اکاؤنٹ کھولنے کیلئے درکار معلومات فراہم کریں۔
  • ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں: فارن کرنسی اکاؤنٹ یا پاک روپیہ اکاؤنٹ۔
  • "مطلوبہ دستاویزات'' میں مطلوبہ دستاویزات اور لائیو فوٹو اپ لوڈ کریں۔
  • فراہم کردہ ای میل پر حوالہ نمبر(ریفرنس نمبر) کے ذریعے تصدیق حاصل کریں۔
  • اکاؤنٹ کھولنے کی توثیق ای میل کے ذریعے 2 کاروباری دنوں میں کی جائے گی۔

مطلوبہ دستاویزات

الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے لئے درج ذیل اسکین شدہ دستاویزات درکار ہیں:

  • صارف کا CNIC / SNIC / NICOP / POC
  • صارف کا پاسپورٹ (پہلے 2 صفحات، پاکستانی اور / یا دوسرے ملک کا غیر ملکی / پاسپورٹ)
  • دستخط کانمونہ (ایک سفید صفحے پر اسکین شدہ)
  • این آر پی اسٹیٹس کا ثبوت (جیسے پی او سی کی کاپی، ویزہ اینٹری / اخراج کی مہریں وغیرہ)
  • پیشے کا ثبوت اورآمدنی / رقم کا ذریعہ (مثال کے طور پر: تنخواہ دار افراد کے لئے؛ایمپلائمنٹ لیٹر، تنخواہ کی سلپ یا بینک کا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور کاروباری افراد کے لئے؛ بزنس رجسٹریشن کی دستاویز، بزنس لیٹر ہیڈ یا بینک کا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ وغیرہ)
  • لائیو فوٹوگراف

آغاز سے قبل

  • اکاؤنٹ کھولنے کے فارم کو پُر کرنے میں تقریباََ10سے 15 منٹ لگیں گے۔
  • مطلوبہ دستاویزات ایک جگہ اکٹھی کرنے کے بعد آپ کو ان کو اسکین اوراپ لوڈ کرنا ہو گا۔
  • ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ مصنوعات سے واقف ہونے کے لئے اکثر پوچھے جانے والے پڑھیں۔
  • آپ کو ویب کیم کی بھی ضرورت ہوگی تاکہ آپ کی لائیو فوٹو بنائی جاسکے۔
  • اگر آپ کو کسی بھی موقع پر کسی بھی قسم کی رہنمائی کی ضرورت ہو تو آپ لائیو چیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔
  • تمام معلومات دینا لازمی ہے۔
  • آپ کو آگے بڑھنے کے لئے اعلامیہ کو تسلیم کرنا ہو گا۔

الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ٹیوٹوریل

سنگلی اکاؤنٹ ٹیوٹوریل

مشترکہ اکاؤنٹ ٹیوٹوریل

الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ صارف کی رہنمائی کا کتابچہ ( یوزر گائیڈ )

براہِ مہر بانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے طریقہ کار کیلئے رہنمائی کا کتابچہ ڈاؤن لوڈ کریں

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کیا ہے؟

    یہ دنیا بھر سے ڈیجیٹل طور پر اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت کے ساتھ غیر رہائشی پاکستانیوں کے لئے ایک انفرادی اکاؤنٹ ہے۔

  • غیر رہائشی پاکستانی اور ملازمین یا بیرون ِملک تعینات وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے اہلکار۔ ٹیکس سال کے لئے ایک فردغیر رہائشی فرد ہوگا * اگر فرد پاکستان سے باہر کسی مدت کے لئے، یا اس مدت کے لئے، جس میں مجموعی طور پر، ٹیکس سال (جولائی تا جون) میں 183 دن یا اس سے زیادہ کی مدت ہو یا ٹیکس سال میں مجموعی طور پر 120 یا اس سے زیادہ کی مدت کے لئے پاکستان سے باہر ہے اور، ٹیکس سال سے پہلے کے چار سالوں میں، کچھ عرصے کے لئے، یا مجموعی طور پر، 365 دن یا اس سے زیادہ مدت کے لئے پاکستان سے باہر رہا ہے۔ * انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 کے تحت کوئی بھی شخص جو ان معیارات پر پورا نہیں اترتا ہے اسے رہائشی فرد سمجھا جائے گا۔

  • بینک الحبیب کی آفیشل ویب سائٹ (www.bankalhabib.com) وزٹ کریں اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ویب پیج پر کلک کریں۔ آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا فارم پُر کریں، اسکین شدہ دستاویزات کو اپ لوڈ کریں، لائیوفوٹو لیں، شرائط و ضوابط اور معاہدے پر رضا مندی دیں۔ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے درکار معلومات کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر، آپ کو تصدیقی ای میل موصول ہوگا۔

  • کرنٹ اور سیونگز اکاؤنٹ کی اقسام کے ساتھ انفرادی یا مشترکہ اکاؤنٹ پیش کیے جا رہے ہیں۔

  • یہ اکاؤنٹ پاکستانی روپے اور فارن کرنسی میں دستیاب ہے (امریکی ڈالر، گریٹ بریٹن پاؤنڈز، یورو)

    • نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری
    • حکومتِ پاکستان کی رجسٹرڈ ڈ یٹ سیکیوریٹیز (سی ڈی این ایس سیکیورٹیز سمیت ٹی بلز، پی آئی بی، سکوک اور حکومت کی دیگر رجسٹرڈ ڈیٹ سیکیوریٹیز)
    • پاکستان میں اسٹاک ایکسچینجزمیں بیان کردہ حصص
    • ۔ رہائشی اور تجارتی رئیل اسٹیٹ۔
    • بینک الحبیب کی معیادی / نفع بخش مصنوعات
  • پاکستانی روپیہ اکاؤنٹس پر، چیک بک اور بین الاقوامی سطح پر قبول شدہ ڈیبٹ کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ فارن کرنسی اکاؤنٹس پر، صرف چیک بک پیش دی جائے گی۔

  • اسٹیٹ بینک کے قواعد و ضوابط اور بینک کی پالیسی کے مطابق اگر تمام دستاویزات مکمل ہوں اور اکاؤنٹ کھولنے کی ضروریات پوری ہوجائیں تو، اکاؤنٹ کھلنے میں دو کاروباری دن لگیں گے۔

  • اکاؤنٹ کھولنے کی توثیق صارف کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر بھیجی جائے گی۔

  • جی ہاں، اکاؤنٹ میں فنڈز قابلِ واپسی ہیں۔براہِ مہر بانی فنڈز ریپیٹریایشن فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ تفصیلات پُر کریں،اور اپنیدستخط شدہ فنڈز ریپیٹریایشن درخواست RDA@bankalhabib.comپر بھیجیں۔ رقم کی منتقلی کے چارجز بینک کے موجودہ شیڈیول آف چارجز کے مطابق لاگو ہوں گے۔

  • بینک اکاؤنٹ میں بینکاری چینلز سے بیرون ملک سے موصولہ ترسیلات زر کے ذریعے رقم جمع کرائی جا سکتی ہے۔ آپ کی آسانی اور سہولت کے لئے ترسیلات بینک الحبیب کے کورسپونڈنٹ بینکوں یا ہوم ریمیٹنس چینلز کے ذریعے بھیجی جاسکتی ہیں۔

  • ڈپازٹس
    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹس سے ملنے والے منافع پر ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں ہے

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹس سے ملنے والا منافع ٹیکس سے مستثنیٰ ہو گا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹس سے ملنے والے منافعپر ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی نہیں ہو گی۔

    فیڈرل بیورو آف ریوینیو (FBR)سے استثنیٰ کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ٹرانزیکشنز
    این آر پیز کے ذریعے کیش نکلوانے یا اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے۔

  • جی ہاں، صارف ایک وقت میں ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کھول کرسکتا ہے۔

  • الحبیب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کے لئے درج ذیل اسکین شدہ دستاویزات کی درکار ہیں:

    • صارف کا CNIC / SNIC / NICOP / POC
    • صارف کا پاسپورٹ (پہلے 2 صفحات، پاکستانی اور / یا دوسرے ملک کا غیر ملکی / پاسپورٹ)
    • ۔ دستخط کانمونہ (ایک سفید صفحے پر اسکین شدہ)
    • این آر پی اسٹیٹس کا ثبوت (جیسے پی او سی کی کاپی، ویزہ اینٹری / اخراج کی مہریں وغیرہ)
    • پیشے کا ثبوت اورآمدنی / رقم کا ذریعہ (مثال کے طور پر: تنخواہ دار افراد کے لئے؛ایمپلائمنٹ لیٹر، تنخواہ کی سلپ یا بینک کا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ اور کاروباری افراد کے لئے؛ بزنس رجسٹریشن کی دستاویز، بزنس لیٹر ہیڈ یا بینک کا اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ وغیرہ)
    • ۔ لائیو فوٹوگراف
  • کسٹمر بینک سے اس کے 24/7 کال سینٹر نمبر پر +92 (21) 111-014-014 پر رابطہ کرسکتا ہے یا روشن ڈیجیٹل یونٹ کو RDA@bankalhabib.com پر ای میل کرسکتا ہے۔

  • پاکستان میں فنڈز کی منتقلی، ان کے اہل خانہ کے لئے ادائیگیوں، ای کامرس اور دیگر ادائیگیوں سمیت اکاؤنٹ کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

  • کریڈٹ:

    • بینکنگ چینلز کے ذریعے بیرون ملک سے وصول کردہ ترسیلات زر۔
    • ۔ اکاؤنٹ ہولڈرز کے اپنے فارن کرنسی ویلیو اکاؤنٹ (FCVA) اور دیگر NRP روپی ویلیو اکاؤنٹ (NRVA) سے بینک الحبیب میں فنڈز کی منتقلی
    • ۔ غیر منقولہ سرمایہ کاری اکاؤنٹ سے کی جانے والی منظور شدہ سرمایہ کاری کا منافع۔
    • اکاؤنٹ میں کسی غلط ڈیبٹ کے بعد رقم کی واپسی۔

    ڈیبٹس:

    • پاکستان سے باہر ترسیلات اور ادائیگی۔
    • گورنمنٹ سیکیوریٹیز، میوچل فنڈز، نیا پاکستان سریٹیفیکیٹس،پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری۔
    • اندرون ملک پورے پاکستان میں ادائیگی اور فنڈز کی منتقلی صرف پاکستان میں (صرف پاکستانی روپے میں ہوگی)
    • قابلِ اطلاق سرکاری ٹیکسوں / ڈیوٹیوں وغیرہ کے بدلے، بینک چارجز اور کریڈٹ کے کسی غلط اندراج کے بعد رقم کی واپسی
    • جی ہاں، پاکستانی روپی اکاؤنٹ میں انٹر نیٹ بینکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
    • فارن کرنسی اکاؤنٹس کیلئے، اکاؤنٹ میں صرف رقم دیکھنے کی سہولت موجود ہے۔
  • جی نہیں، رقم صرف پاکستان سے باہر ہی سے بھیجی جاسکتی ہے یا ایک ہی شخص کے زیر ِملکیت دو NRP اکاؤنٹس کے مابین رقوم منتقل کی جاسکتی ہیں۔

    • ۔ تازہ ترین سیلری سرٹیفیکیٹ / سیلری سلِپ/پیمنٹ سلپ / اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ (کوئی بھی)
    • آجرکا / ایمپلائمنٹ سر ٹیفیکیٹ، یا ملازمت کا معاہدہ، یا آجر کا خط (کوئی بھی)
    • یا اقامہ جس میں پیشے / ملازمت کی تفصیلات / ورک پرمٹ ہو
    • پیشے سے متعلق کوئی دوسرا دستاویزی ثبوت
    • یا دستاویز جس میں متعلقہ آمدنی کا ذریعہ موجود ہو مثلاََبینک اسٹیٹمنٹ
    • دستاویز جس میں متعلقہ آمدنی کا ذریعہ موجود ہو۔ ٹیکس ریٹرن، کام یا بینک اسٹیٹمنٹ کے عوض ادائیگی کی وصولی (اگر ٹیکس ریٹرن قابلِ اطلاق / فراہم نہیں کیا گیا ہو)۔
    • کاروبار کا ثبوت (کاروبار / پروپرائٹر لیٹر ہیڈ یا سیلف ایمپلائمنٹ کا کوئی دوسرا ثبوت (جیسے وکیل / ڈاکٹر / کنسلٹنٹ / فری لانسرز / گروسری اسٹور / میڈیکل اسٹور / لیبر ورک وغیرہ)
    • بزنس رجسٹریشن / لائسنس نمبر
    • ۔ بینیفشئیل اونر کے فنڈ کی تفصیلات۔
    • ذرائع آمدنی/رقم کا کوئی دوسرا ثبوت (جیسے موروثی جائیداد وغیرہ)
    • طالبعلم ہونے کا کوئی ثبوت (تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کا طلباء شناختی کارڈ / رجسٹریشن کارڈ / وغیرہ)
    • آمدنی / رقم مہیا کرنے والوں کی تفصیلات (جیسے خاندان کا فرد / سر پرست /اسٹیپنٹ/ سماجی معاونت وغیرہ)
    • ریٹائرمنٹ سرٹیفیکیٹ یا ریٹائرمنٹ کا کوئی دوسرا ثبوت
    • اختتامی فوائد / پنشن بک وغیرہ کا ثبوت
    • ٹیکس ریٹرن یا بینک اسٹیٹمنٹ (اگر ٹیکس ریٹرن قابل اطلاق / فراہم نہیں ہے)
    • اس کے گھریلو خاتون ہونے کی حیثیت کے بارے میں صارف کی جانب سے بیان
    • بینیفیشئل اونر کا ذریعہء آمدنی مثلاََ ٹیکس گوشوارہ / کاروبار / ملازمت کی تفصیلات / آمدنی کا ثبوت
    • رقم فراہم کرنے والے / بینیفیشئل اونر کی شناختی دستاویز کی کاپی (اگر دستیاب ہو)
  • الحبیب گیٹ وے ٹو ایکوئٹی مارکیٹس کے توسط سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لئے آپ درج ذیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    • ای میل: GEM-support@bankalhabib.com، RDA@bankalhabib.com
    • کال سینٹر # +92(21) 111-014-014، GEM کے لئے 7 دبائیں
    • ۔ ڈائریکٹ لائنیں: 0092-2132465828, 0092-2132465831
    +92(21)-2132465828, 0092-2132465831
  • صارف اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس کے ذریعے بینک الحبیب کے مطلوبہ ٹی ڈی آر کی بکنگ کے لئے درج ذیل ای میل ایڈریس پر درخواست کرے گا: RDA@bankalhabib.com۔روشن ڈیجیٹل یونٹ (RDA) کا عمل ہر صارف کو اس کی مطلوبہ ٹی ڈی آر کی بکنگ میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

  • جی نہیں، زکوٰۃ کی وصولی اور رقم کی واپسی کے قواعد1981 کے اصول 24-Aسمیت زکوٰ ۃ اور عشر آرڈیننس 1980 کے سیکشن3(1)(a)(b) کے تحت،آر ڈی اے پر زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی کے اصول کا اطلاق نہیں ہوتا ہے( ایف سی وی اے اور این آر وی اے دونوں پر)۔

  • روشن ڈیجیٹل اکائونٹ (آر ڈی اے) میں رقم بذریعہ سوئفٹ میسیج ریمیٹنس سے جمع کرائی جا سکتی ہے:

    • بیرونِ ملک میں صارف کے اپنے اکائونٹ سے
    • آجر کے اکائونٹ سے تنخواہ/پینشن کی بھیجنے کیلئے

    بیرونِ ملک سے ریمیٹنس کی ٹرانزیکشن اکائونٹ میں جمع ہونے میں 2-3دن لگ سکتے ہیں۔