Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

تعریف

مرابحہ ایک فروختگی کا عمل ہے،جس کے ذریعے فروخت کنندہ (بینک) نرخ بتاتے وقت اس کی لاگت اور اس پر لیے جانے والے منافع کو واضح طور پر درج یا ظاہر کرتا ہے۔

مقصد

اس کا بنیادی مقصد کسٹمر کی قلیل مدت (شارٹ ٹرم) کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔مرابحہ کے انتظام وانصرام کے تحت، بینک الحبیب اسلامک بینکنگ ڈویژن کسٹمرز کو وقتاََ فوقتاََ مخصوص حد تک کاروباری استعمال کی غرض سے اشیاء/ اجناس (خام مال / تیار شدہ اشیاء وغیرہ) کی خرید کی اجازت دیتا ہے۔

مرابحہ کے بنیاد ی اصول

  • متعلقہ شے پر فروخت کے وقت موجود ہو۔
  • متعلقہ شے فروخت کنندہ کی ملکیت میں ہو۔
  • متعلقہ شے فروخت کنندہ کی تحویل (حقیقی یا حکمی) میں ہو۔
  • نرخ فروختگی کے وقت طے شدہ اور مقررہ ہوں۔
  • متعلقہ شے متقوم ہو(یعنی شرعی نقطہ نگاہ سے قلمت کی حامل ہو)۔
  • ٹرانزیکشن نقد یا ادھار بنیادوں پر کی جاسکتی ہے۔

اہدافی مارکیٹ(ٹارگٹ مارکیٹ)

مرابحہ فنانس کے حوالے سے اہدافی مارکیٹ کارپوریٹ / کمرشل/ ریٹیل اور ایس ایم ای سیکٹرز ہیں، جس کے ذریعے ان کی سرمایہ کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ان اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بینک الحبیب اسلامک بینکنگ ڈویژن کے کریڈٹ کی اہلیت کے معیار پر پورا اتریں۔

مرابحہ اور روایتی قرض کے مابین فرق

فرق کرنے والے عوامل مرابحہ روایتی قرض
کنٹریکٹ فروختگی کا ایک ایسا معاہدہ جس کے ذریعے بینک اثاثہ جات (اشیاء/ اجناس) کو خریدنے کے بعد کسٹمر کو فروخت کرتا ہے۔ قرض کے حوالے سے کیا جانے والا معاہدہ،جس کے ذریعے بینک کسٹمر کو رقم بطور قرض دیتا ہے۔
باہمی تعلق اس میں بینک اور کسٹمر کے درمیان فروخت کنندہ اور خریدار کا تعلق ہوتا ہے۔ اس میں بینک اور کسٹمر کے درمیان قرض دینے والے اور قرض لینے والے کا تعلق ہوتا ہے۔
آمدن مرابحہ پر ہونے والی آمدن فروخت سے حاصل شدہ نفع ہوتاہے۔ اس میں ہونے والی آمدن قرض پر ملنے والا سود (مارک اپ) ہوتا ہے۔
تاخیر سے ادائیگی تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں، کسٹمر خیرات/سماجی بہبود کے کام کے لیے ادائیگی کی ذمہ داری لیتا ہے۔ قرض کی واپس ادائیگی تک سود (مارک اپ) بڑھتا رہتا ہے۔

تعریف

استصناع اشیاء کی فروختگی کے حوالے سے کیا جانے والا ایک معاہدہ ہے، جس میں اشیاء کو کسٹمر کی صراحت کے مطابق تیار / تعمیر کیے جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس میں فروخت کنندہ (تیار کنندہ / مینوفیکچرر) تکمیل پر اشیاء کی ترسیل (ڈیلیوری) کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

مقصد

BAHL-IBD، کارپوریٹ اور ایس ایم ای سیکٹر کو کام کرنے کے حوالے سے سرمایہ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فنانس فراہم کرتا ہے،جس سے وہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کئے جانے والے اثاثہ جات/ اشیاء کو تیار/ تعمیر کرتا ہے۔

استصناع کے بنیادی اصول

  • اشیاء کی صراحت اور مقدار کو لازمی طور پر وضاحت سے بیان کیا جائے۔
  • قیمت اور ترسیل (ڈیلیوری) کا وقت لازمی طور پر طے شدہ/ مقررہ ہو۔
  • قیمت کی ادائیگی پیشگی، اقساط میں یا ترسیل (ڈیلیوری) کے وقت کی جاسکتی ہے۔
  • تیار کنندہ (مینوفیکچرر) استثناء کے طور پر ادا شدہ فنڈز کا مالک بن جاتا ہے اور اسے اپنی تمام کاروباری ضروریات کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

اہدافی مارکیٹ(ٹارگٹ مارکیٹ)

کارپوریٹ اور ایس ایم ای سیکٹر کے وہ تیارکنندگان (مینوفیکچرر) جو قرض کے حوالے سے BAHL کے کم از کم اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہوں۔

استصناع اور روایتی قرض کے مابین فرق

فرق کرنے والے عوامل استثناء روایتی قرض
کنٹریکٹ فروختگی کا ایک ایسا معاہدہ میں بینک کسٹمر سے سامان تیار کرواکرفروخت کردیتاہے۔ قرضہ جات کا ایسا معاہد ہ جس میں بینک کسٹمر کو رقم قرض کے طور پر دیتا ہے۔
تعلق اس میں بینک اور کسٹمر کے درمیان فروخت کنندہ اور خریدار کا تعلق ہوتا ہے۔ اس میں بینک اور کسٹمر کے درمیان قرض دینے والے اور قرض لینے والے کا تعلق ہوتا ہے۔
فنانسنگ اس میں فنانسنگ کسٹمر کو استصناع کی قیمت کی ادائیگی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس میں فنانسنگ قرض کے اجراء کے ذریعے کی جاتی ہے۔
آمدن استصناع پر ہونے والی آمدن فروخت یعنی منافع کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اس میں ہونے والی آمدن قرض پر ملنے والا سود (مارک اپ) ہوتا ہے۔
کسٹمر کی ذمہ داری کسٹمر آئندہ کی باہمی طے شدہ تاریخ پر اثاثہ/اشیاء کیفراہمی کا ذمہ دار ہے کسٹمر آئندہ کی تاریخ پر قرض کی واپس ادائیگی کا ذمہ دار ہے۔

تعریف

مساوامہ ایک ایسی سیل ٹرانزیکشن ہے،جس میں فروخت کنندہ (بینک)، سابقہ قیمت خرید کاحوالہ دیے بغیرنرخ بیان کرتاہے۔

مقصد

اس کا مقصدکسٹمر سے انوینٹری کی خرید کے ذریعے کلائنٹ کو مینوفیکچرنگ / شپمنٹ کے بعد فنانسنگ کی ضروریات کو فراہم کرنا اور پھر کسٹمر کو ایجنٹ مقرر کرتے ہوئے اسی چیز کو فروخت کرنا ہے۔

مصاوامہ معاہدے کے تحت،BAHL-IBD کسٹمر کے ساتھ ایک مخصوص مدت تک اشیاء/ اجناس (تیار اشیاء) کی وقتاََ فوقتاََخرید کا معاہدہ کرتا ہے۔

مساوامہ کے بنیادی اصول

  • متعلقہ شے فروخت کے وقت موجود ہو۔
  • متعلقہ شے فروخت کنندہ کی ملکیت میں ہو۔
  • متعلقہ شے فروخت کنندہ کی تحویل (حقیقی یا حکمی) میں ہو۔
  • نرخ فروختگی کے وقت طے شدہ اور مقررہ ہوں۔

اہدافی مارکیٹ(ٹارگٹ مارکیٹ)

مساوامہ فنانس کے حوالے سے اہدافی مارکیٹ کارپوریٹ / کمرشل/ ریٹیل اور ایس ایم ای سیکٹرز ہیں، جس کے ذریعے ان کی سرمایہ کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ان اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ BAHL-IBD کی کریڈٹ کی اہلیت کے معیار پر پورا اتریں۔

مساوامہ اور روایتی قرض کے مابین فرق

فرق کرنے والے عوامل مساوامہ روایتی قرض
کنٹریکٹ فروختگی کا ایک ایسا معاہدہ جس میں بینک کسٹمر سے اشیاء خریدتا ہے قرض کے حوالے سے کیا جانے والا معاہدہ،جس کے ذریعے بینک کسٹمر کو رقم بطور قرض دیتا ہے۔
باہمی تعلق اس میں بینک اور کسٹمر کے درمیان خریدار اور فروخت کنندہ کا تعلق ہوتا ہے۔ اس طرح پرنسپل اور ایجنٹ کا تعلق ہوتا ہے اس میں بینک اور کسٹمر کے درمیان قرض دینے والے اور قرض دینے والے کا تعلق ہوتا ہے۔
آمدن مساوامہ پر ہونے والی آمدن فروخت یعنی منافع کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اس میں ہونے والی آمدن قرض پر ملنے والا سود (مارک اپ) ہوتا ہے۔
فنانسنگ اس میں فنانسنگ کسٹمر کو مساوامہ کے نرخ کی ادائیگی کے ذریعے کی جاتی ہے فنانسنگ قرض کے اجراء کے ذریعے کی جاتی ہے۔

تعریف

اجارہ اسلامی فقہ کی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد "کسی کو کوئی شے یا متعدت کرایہ پر دینے کے ہیں۔اجارہ کی وضاحت اس طرح بھی کی جاسکتی ہے کہ اس میں کسی شے یا اثاثے کا حق استعمال کسی دوسرے شخص کو مقررہ مدت تک کے لیے طے شدہ کرائے پر دیا جاتا ہے۔اس عمل میں وہ شے یا اثاثہ قابل قدر، شناخت شدہ اور پائیدار یا مستحکم ہواور ایسا نہ ہو جو خرچ کرنے سے ختم ہوجائے۔

مقصد

اس کا مقصد طویل المجاد کاروباری ضروریات جیسے پراجیکٹ فنانسنگ، BMR کے کام اور فلیٹ فنانسنگ کو پورا کرنا ہے۔

اہدافی مارکیٹ (ٹارگٹ مارکیٹ)

اجارہ کے حوالے سے اہدافی مارکیٹ وہ کارپوریٹ،کمرشل اور ایس ایم ای سیکٹرز ہیں جو BAHL-IBD کی کریڈٹ کی اہلیت کے معیار پر پورا اتریں۔

اجارہ اور روایتی قرض کے مابین فرق

فرق کرنے والے عوامل اجارہ لیز
ملکیتی حقوق اورخدشات اس میں اثاثہ بینک کی ملکیت ہوتا ہے اور ملکیتی حقوق سے متعلق تمام ترنقصان کے خدشات بھی بینک قبول کرتا ہے۔ اس میں بینک اور کسٹمر کے مابین حقوق کی کوئی واضح حد بندی نہیں ہوتی۔
آغاز اثاثے کی ترسیل (ڈیلیوری) کے بعد کرایہ کا آغاز ہوتا ہے۔ اقساط عمومی طور پر اثاثہ کی ترسیل (ڈیلیوری) سے قبل شروع ہوجاتی ہیں۔
تاخیر سے ادائیگی کرایہ کی تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں، کسٹمر خیرات/سماجی بہبود کے کام کے لیے ادائیگی کی ذمہ داری لیتا ہے۔جو بینک کی آمدن کا حصہ نہیں بنتا ہے۔ تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں جرمانہ وصول کیا جاتا ہے اور اسے آمدن میںشامل کیا جاتا ہے۔


تعریف

اس سہولت کے تحت بینک اور کسٹمر مشترکہ طور پر اثاثے کے مالک ہوتے ہیں،خواہ وہ مشترکہ ملکتی حقوق جائیداد یا کسی آلاتیا اثاثہ میں ہوں یا کسی مشترکہ تجارتی ادارے میں ہوں۔بینک کے ملکیتی حصص کو بعد ازاں یونٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے،جسے کسٹمر وقتاََ فوقتاََ بینک سے خریدتا ہے اور فنانسنگ کرنے والے ادارے کے تمام یونٹس کو کسٹمر خرید لیتا ہے اور اس جائیدادیا تجارتی ادارے کا کلی طور پر مالک بن جاتا ہے۔

مقصد

اس کا مقصد طویل المدت کاروباری ضروریات جیسے پراجیکٹ فنانسنگ، BMR کے کام اور فلیٹ فنانسنگ، کار فنانسنگ اور ہاؤس فنانسنگ کو پورا کرنا ہے۔

اہدافی مارکیٹ (ٹارگٹ مارکیٹ)

اجارہ کے حوالے سے اہدافی مارکیٹ وہ کارپوریٹ،کمرشل اور ایس ایم ای سیکٹرز ہیں جو BAHL کی کم سے کم کریڈٹ کی اہلیت کے معیار پر پورا اتریں۔

ڈیمینشنگ مشارکہ اور روایتی قرض کے مابین فرق

فرق کرنے والے عوامل ڈیمینشنگ مشارکہ روایتی قرض
کنٹریکٹ یہ ایک شراکت داری کا معاہدہ ہے۔ یہ ایک قرض کا معاہدہ ہے۔
آغاز اثاثے کی ترسیل (ڈیلیوری) کے بعد کرایہ کا آغاز ہوتا ہے۔ اقساط عمومی طور پر اثاثہ کی ترسیل (ڈیلیوری) سے قبل شروع ہوجاتی ہیں۔
ملکیتی حقوق اور خدشات اثاثہ مشترکہ ملکیت ہوتا ہے اور اس میں نقصان کو ملکیتی حقوق کے تناسب کے سے تقسیم کیا جاتا ہے۔ اثاثہ کسٹمر کی ملکیت ہوتا ہے اور اس کا نقصان کا بھی کسٹمر ہی برداشت کرتا ہے۔
تاخیر سے ادائیگی کرایہ کی تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں، کسٹمر خیرات/سماجی بہبود کے کام کے لیے ادائیگی کرتا ہے۔ تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں جرمانہ وصول کیا جاتا ہے اور اسے آمدن میں شامل کیا جاتا ہے۔
آمدن بینک کے ملکیتی حقوق کو کرایہ پر دے کر آمدن حاصل کی جاتی ہے۔ اس میں قرض پر سود (مار ک اپ) چارج کرکے آمدن حاصل کی جاتی ہے۔
واپس ادائیگی کسٹمر کرایہ کی ادائیگی کرتا ہے اور یونٹس خریدتا ہے۔ کسٹمر مارک اپ اور اصل رقم کی واپسی کو اقساط کی صورت میں ادا کرتا ہے۔
Env
ای میل کریں

info@bankalhabib.com

Helpline
ہیلپ لائن

(021) 111-014-014

Nearestbranch
قریبی برانچ / ونڈو
برانچ لوکیٹر

کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم آپ تک پہنچیں؟

اگر آپ درخواست دینا چاہتے ہیں تو ، ہمارے ماہرین آپ سے رابطہ کریں گے

یہاں کلک کریں