Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

چیئرمین شریعہ بورڈ
مفتی عصمت ﷲ حمدﷲ

مفتی عصمت ﷲ جامعہ دارلعلوم، کراچی سے " شہادت الاعلامیہ " اور" تخصص فی الفقہ" کی اسناد کے حامل ہیں۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی سند بھی رکھنے کے ساتھ شریعہ بورڈ میں بطور چیئر مین تقرری سے قبل سال 2006 سے بینک الحبیب لمیٹڈ کے اسلامک بینکنگ ڈویژن میں بطور شریعہ مشیرمنسلک رہے ہیں۔

مفتی عصمت ﷲ سال 1993 سے دارالعلوم میں قرآن، حدیث، فقہ، فلسفہ اور عربی گرامر کی تعلیم دے رہے ہیں۔مفتی صاحب کو شرعی احکامات (فتویٰ) کے اجراء کا بھی وسیع تجربہ ہے اور اس وقت دارالعلوم کے دارلافتاء میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔اب تک انہوں نے مختلف عنوانات اور شرعی مسائل پر تقریباََ 20,000 فتوے جاری کئے ہیں۔

ان کامقاتہ زرکاتحقیقی مکالمہ" اسلامی معاشیات کی سب سے زیادہ کارآمد تحقیق میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے اور اسے پہلے ہی شائع کیا جاچکا ہے۔ مفتی صاحب ایک معروف تحقیقی عالم ہیں اور ان کے تحقیقی مکالمے ماہانہ " البلاغ" میں شائع ہوچکے ہیں۔انہوں نے ایک کتاب "تکافل کی شرعی حیثیت" تحریر کی ہے جو شائع کی جاچکی ہے۔

مفتی صاحب پاک قطر تکافل گروپ اور آئی جی آئی ونڈو تکافل کے شریعہ بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

مفتی عصمت ﷲ جامعہ دارلعلوم، کراچی سے " شہادت الاعلامیہ " اور" تخصص فی الفقہ" کی اسناد کے حامل ہیں۔انہوں نے کر...
تفصیلات دیکھیں
رکن شریعہ بورڈ
مفتی محب الحق

مفتی محب الحق صدیقی جامعہ دارالعلوم کراچی سے دینی تعلیم کے سند یافتہ ہیں۔انہوں نے دارالعلوم سے شہادۃالعامیہ (عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز) اور تخصص فی الفقہ (اسلامی فقہ اور فتویٰ میں اسپیشلائیزیشن) کی اسناد حاصل کیں۔

مفتی صاحب، نومبر2015 میں شریعہ بورڈ کے رکن کے طور پر بینک الحبیب،اسلامک بینکنگ کے شریعہ بورڈ سے منسلک ہوئے۔اسلامی مالیات کے شعبہ میں وسیع و عریض تجربے کے ساتھ،انہوں نے مختلف مالیاتی اداروں میں ان کے شریعہ بورڈز کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

مفتی محب الحق اس وقت فیصل برکت اسلامک بینکنگ کے ساتھ بطور چیئر مین شریعہ بورڈ منسلک ہیں۔مفتی صاحب اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرعی نظر ثانی فورم، اسلامی پراڈکٹس اینڈ پراسس کی اسٹینڈرائزیشن اور AAOIFI شریعہ اسٹینڈرز برائے پاکستانی بینکنگ انڈسٹری کے نفاذ کے رکن بھی ہیں۔

مفتی صاحب، بینک الفلاح اسلامک بینکنگ ڈویژن اور JS اسلامک فنڈ کے شریعہ بورڈ کے شریک رکن بھی ہیں۔اس سے قبل وہ تکافل پاکستان لمیٹڈ اور رائل بینک آف اسکاٹ لینڈاور برہاد ملائیشیاء کے شریعہ بورڈ کے رکن بھی تھے۔ آپ معروف اداروں میں 12 سال سے زائد کے تدریسی تجربے کے حامل ہونے کے ساتھ ذیل میں دیئے گئے مختلف معروف اداروں کے تدریسی شعبہ کے رکن / وزیٹنگ فیکلٹی ممبر بھی ہیں:

  • جامعہ دارالعلوم کراچی۔ سینٹر برائے اسلامی معاشیات
  • نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (NIBAF) ۔ایس بی پی
  • انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان
  • PAF-KIET (کراچی انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی)
مفتی محب الحق صدیقی جامعہ دارالعلوم کراچی سے دینی تعلیم کے سند یافتہ ہیں۔انہوں نے دارالعلوم سے شہادۃالعامیہ (ع...
تفصیلات دیکھیں
مقامی رکن شریعہ بورڈ
مفتی شیر علی

جامعہ تر رشید میں دارالافطارہ کے رکن ہونے کے بعد انہوں نے مختلف امور پر بے شمار فیصلے (فتوے) جاری کیے ہیں۔ وہ البرہان (ایک بین الاقوامی اکیڈمی جو پیشہ ور افراد کے لئے اسلامی تعلیم کی پیشکش کرتی ہے) میں فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ کارپوریٹ، ایس ایم ای اور صارفین کے بعد عمل درآمد کے لین دین کا شرعی جائزہ لینے، قانونی دستاویزات اور داخلی پالیسیوں کا جائزہ لینے، اسلامی بینکاری اور مالیات پر برانچ اور کارپوریٹ بینکنگ عملے کی تربیت اور تعلیم، سرمایہ کاری بینکنگ لین دین کی جانچ پڑتال، مصنوعات کے مینوئل اور پالیسیوں کا شرعی جائزہ وغیرہ پر ایک وسیع شرعی تعمیل کا تجربہ اور کمانڈ رکھتے ہیں۔

...
تفصیلات دیکھیں
شریعہ بورڈ ممبر
مفتی محمد حمزہ

مفتی محمد حمزہ ستمبر 2021 سے شریعہ بورڈ کے رکن کے طور پر بینک الحبیب اسلامی بینکنگ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہیں IBIs اور آڈٹ فرموں میں متنوع کاموں کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔ اپنی شمولیت سے قبل، وہ فیصل بینک لمیٹڈ-اسلامک میں پروڈکٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں شریعہ اسکالر (اسسٹنٹ منیجر شریعہ سپورٹ) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے EY Ford Rhodes میں شریعہ کنسلٹنٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں ہیں۔

مفتی محمد حمزہ عصری اور مذہبی دونوں طرح کی تعلیمی قابلیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے جامعہ الرشید، کراچی سے شہادت العالمیہ (اسلامک اور عربی اسٹڈیز میں ماسٹرز) کے ساتھ تخصص فقہ المعاملات (اسلامک کمرشل لاء اینڈ مینجمنٹ سائنس) کی ڈگری حاصل کی۔

وہ جامعہ کراچی سے ایم بی اے (فنانس) بھی ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے سینٹر فار اسلامک اکنامکس جامعہ دارالعلوم کراچی سے "اسلامک بینکنگ اور تکافل میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ" کیا ہوا ہے۔

وہ اس وقت جامعۃ الرشید، کراچی سے دارالافتاء کے رکن اور درس نظامی کے شعبہ میں لیکچرار کی حیثیت سے منسلک ہیں۔ مفتی محمد حمزہ کے پاس جامعہ الرشید اور البرہان انٹرنیشنل کراچی جیسے مستقل اور وزٹنگ فیکلٹی ممبر کے طور پر معروف اداروں میں فقہ اور دیگر متعلقہ مضامین پڑھانے کا نمایاں تجربہ ہے۔

مفتی محمد حمزہ ستمبر 2021 سے شریعہ بورڈ کے رکن کے طور پر بینک الحبیب اسلامی بینکنگ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔...
تفصیلات دیکھیں