الحمد اللہ، پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) نے بینک کی طویل مدتی اینٹیٹی ریٹنگز کو AAA(ٹرپل اے) پر اپ گریڈ کر دیا ہے۔ یہ ریٹنگز، کم ترین کریڈٹ رسک کی نشاندہی کرتی ہیں،جس سے بروقت ادائیگیوں کے لئے غیر معمولی صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ بینک کی قلیل مدتی ریٹنگ کو A1+ (A ون پلس) پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ہمارے غیر محفوظ، ماتحت TFCs کی ریٹنگز کو بھی TFC-2018کے لئے AA+ (ڈبل اے پلس)، اور TFC-2017(پر پیچوئیل) کیلئے AA (ڈبل A) میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
ریٹنگز، بینک الحبیب لمیٹڈ کی بہترین کارکردگی، اثاثہ جات کے غیر معمولی معیار، اور منافع بخش مالیاتی پروفائل کی ایک مضبوط ایکویٹی بیس کو ظاہر کرتی ہے۔ بینک کی کاروباری حکمت عملی خصوصی مارکیٹ کے ٹریڈ فنانس میں مستحکم پوزیشن کے باعث حاصل کی جاتی ہے۔ ریٹنگزسے بینک کی تجربہ کار انتظامی ٹیم، محتاط رسک مینجمنٹ پالیسیوں اور مصارفین اور قرض دہندگان کے ساتھ ساتھ ڈپازٹرز سے گہرے تعلقات کو تقویت ملتی ہے۔ریٹنگز کے ذریعے بینک کے برانچ نیٹ ورک میں اضافے کیلئے سرمایہ کاری کی صلاحیت، مصنوعات کی جدت کے ذریعے ڈپازٹ بیس میں توسیع اور مختلف شعبوں میں کاروباری اداروں کے ساتھ تعلقات قائم کرکے ایڈوانسز پورٹ فولیو کی وسعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ بینک کا ڈپازٹ وسیع کلائنٹ بیس سے ہوتا ہے، جس میں افراد کا ایک بڑا تناسب ہوتا ہے۔ پاکستان کے بینکاری تناظر میں،خصوصاََ بینک الحبیب جیسے بینکوں کو بڑے مقابلے کا سامنا ہے اور موجودہ مارکیٹ کی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے اس میں مستقل جدت کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اس کے آپریشنل انفرااسٹرکچر اور مارکیٹ پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لئے انتظامیہ کے اقدام کو موثر انداز میں انجام دیتے ہوئے بڑی مالیاتی خدمات کے میدان میں ایک اہم نمائندگی کی ضرورت ہے