اس قسم کے اکاؤنٹس میں فنڈز کو قرض کے تصور کے تحت وصول/ قبول کیا جاتا ہے۔ان اکاؤنٹ سے رقم مطالبے پر نکالی جاسکتی ہے۔ان فنڈزکو BAHL - IBDکی جانب سے شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس قسم کے فنڈز میں مندرجہ ذیل اکاؤنٹس کی پیشکش کی جاتی ہے۔
فرق کرنے والے عوامل | اسلامک غیر منافع بخش | روایتی غیر منافع بخش |
---|---|---|
استعمال | فنڈز کو صرف شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ | فنڈز کے استعمال پر شرعی بنیادوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جاتی ہے۔ |
مفت خدمات(سروسز) | بینکنگ کی کسی قسم کی مفت خدمات بالخصوص کرنٹ اکاؤنٹ پر، پیش نہیں کی سکتی ہیں۔ | مفت بینکنگ کی خدمات بالخصوص کرنٹ اکاؤنٹ پر پیش کی جاسکتی ہیں۔ |
اس قسم کے ڈپازٹس میں آنے والے فنڈ کو منافع کی خاطر سرمایہ کاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔BAHL - IBD، کے انتظام وانصرام کے تحت منافع بخش ڈپازٹس کی پیشکش کرتا ہے۔اس کے تحت جمع کنندہ رب المال اور بینک مضارب کے طور پر کام کرتا ہے۔اس قسم کے ڈپازٹ میں آنے والے فنڈ ز، مضاربہ پول میں حصہ بنتے ہیں اور انہیں شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس سے حاصل ہونے والے منافع کو بینک اور جمع کنندہ کے درمیان طے شدہ تناسب میں تقسیم کیا جاتا ہے۔نقصان کی صورت میں، رب المال یعنی جمع کنند ہ نقصان برداشت کرے گا،ہرچندیہ کہ وہ نقصان مضارب یعنی بینک کی کسی غفلت کے سبب نہ ہوا ہو۔
BAHL - IBD اس کیٹیگری کے تحت دو ڈپازٹ اسکیمز کی پیشکش کرتا ہے:
فرق کرنے والے عوامل | اسلامک غیر منافع بخش | روایتی غیر منافع بخش |
---|---|---|
کنٹریکٹ | فنڈز کو مضاربہ معاہدے کے تحت وصول / قبول کیا جاتا ہے۔ | یہ قرض کے حوالے سے کیا جانے والا معاہدہ ہے۔ |
باہمی تعلق | بینک اور کسٹمر کے درمیان باہمی تعلق بطورمضارب اور رب المال کا ہوتا ہے۔ | اس میں قرض دینے والے اور قرض لینے والے کا تعلق ہوتا ہے۔ |
واپسی | منافع کی شرح مقررکردہ(فکسڈ) نہیں ہوتی ہے۔مضاربہ پول سے حاصل ہونے والا منافع، جمع کنندگان کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے۔ | اس میں شرح منافع مقرر کردہ اور ضمانت کے ساتھ ہوتی ہے اور بینک کو نقصان ہونے پر بھی جمع کنندہ منافع حاصل کرتا ہے۔ |
پابندیاں | فنڈز کو صرف شرعی اصولوں کے مطابق فنانسنگ اور سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ | اس میں فنڈز کے استعمال پر کسی قسم کی شرعی پابندی عائد نہیں ہوتی ہے۔ |
اگر آپ درخواست دینا چاہتے ہیں تو ، ہمارے ماہرین آپ سے رابطہ کریں گے
یہاں کلک کریں