Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

شارٹ ٹرم فنانسنگ (ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات)

بینک الحبیب اسلامک بینکنگ ڈویژن مختلف شریعت کے مطابق حل پیش کرتا ہے جس میں ایس ایم ایز کی مالی اعانت کی فراہمی کو محفوظ ، آسان اور خوشگوار انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے

الحبیب اسلامک مرابحہ

  • بینک کی جانب سے خام مال اور دیگراثاثہ جات کی خرید کے حوالے سے قلیل مدت (شارٹ ٹرم) فنانسنگ کی سہولت ہے جس میں بینک درخواست کردہ اشیاء خریدنے کے بعدکچھ منافع رکھ کر کسٹمر کو فروخت کر دیتا ہے۔(عموماََکسٹمر کو فروختگی اُدھار کی بنیاد پر ہوتی ہے)
  • ہ پراڈکٹ تیارکنندگان (مینوفیکچررز)، تاجر (ٹریڈرز)، درآمد کنندگان(امپورٹرز)کے لیے شرعی لحاظ سے جائز کسی بھی قسم کی اشیاء (خام مال / سیمی فنشڈ/ فنشڈ / پراسسنگ / پیکنگ مٹیریل وغیرہ)کے حصول/ امپورٹ کے حوالے سے موزوں ہے

الحبیب اسلامک استصناع(مینوفیکچررز کے لیے موزوں)

  • یہ فنانسنگ کی ایسی سہولت ہے جس میں بینک آرڈر کی تفصیل کے مطابق تیار کنندہ (مینوفیکچرر) کو اشیاء کی تیاری کے آرڈرز دیتا ہے۔جب ایک مرتبہ استصناع کی اشیاء تیار ہوجاتی ہیں تو ان اشیاء کو بینک کو فراہم کردیا جاتا ہے۔ان اشیاء کی ڈیلیوری کے بعد، ان اشیاء کو کسٹمر،بینک کے نمائندے کی طور پر کام کرتے ہوئے مقامی طور پر فروخت /برآمد(ایکسپورٹ) کرتا ہے اورفنانس کو ان کی سیلز/ایکسپورٹ کے عمل کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے

الحبیب اسلامک مساوامہ (تیار شدہ اشیاء فنانسنگ کے لیے موزوں)

  • یہ کسٹمرز کی ترسیلاتِ زر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک قلیل مدت فنانسنگ کی سہولت ہے،جس میں بینک کسٹمر کی فنشڈ / تیار شدہ اشیاء، جو کہ فروخت کے لیے تیار ہو، خریدتا ہے۔یہ اشیاء پھر بینک کو فراہم کی جاتی ہیں۔ ڈیلیوری لینے کے بعد، اِن اشیاء کو کسٹمر،بینک کے نمائندے کے طور پر کام کرتے ہوئے مقامی طور پر فروخت / برآمد(ایکسپورٹ) کرتا ہے۔فنانس کو ان کی سیلز/ایکسپورٹ کے عمل کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے

فنانسنگ کا مرحلہ وار طریقہ کار

  • کسٹمر بینک تک رسائی کرکے کریڈٹ کی سہولت حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے
  • کسٹمر کی جانب سے مطلوبہ دستاویزی عمل کی تکمیل پر، برانچ دیگر کارروائی مکمل کرے گی
  • کریڈٹ کی درخواست کی منظور ی پر برانچ کسٹمر سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے محتاط ضوابط، بینک کی اندرونی پالیسیز اور کریڈٹ کی منظوری کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات پر دستخط اور منظوری حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرے گی

اسلامک ایکسپورٹ ری فنانس سہولت (IERF)

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق،بینک الحبیب اسلامک بینکنگ ڈویژن ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیز کی مدد کے لیے ایس بی پی IERF اسکیم کے تحت ایکسپورٹ فنانس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔پری اینڈ پوسٹ شپمنٹ کی سہولیات مرابحہ پر منحصر ہیں اور استصناع،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ جاری کردی سبسیڈائزڈ نرخوں پر دستیاب ہوتا ہے

فنانسنگ کا مرحلہ وار طریقہ کار

  • کسٹمر بینک تک رسائی کرکے کریڈٹ کی سہولت حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے
  • کسٹمر کی جانب سے مطلوبہ دستاویزی عمل کی تکمیل پر، برانچ دیگر کارروائی مکمل کرے گی
  • کریڈٹ کی درخواست کی منظور ی پر برانچ کسٹمر سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے محتاط ضوابط، بینک کی اندرونی پالیسیز اور کریڈٹ کی منظوری کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات پر دستخط اور منظوری حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرے گی

طویل مدتی فنانسنگ (فکسڈ اثاثوں کی مالی اعانت کی ضرورت)

الحبیب اسلامک ڈیمینشنگ مشارکہ

  • اس میں کسٹمر اور بینک جس اثاثہ کو خریدتے ہیں اس میں ملکیت مشترکہ ہوتی ہے۔بینک اپنے ملکیتی حصص کرائے پر دیتا ہےاور کسٹمر وقتاََ فوقتاََ اس کے یونٹس (اس اثاثے میں بینک کی ملکیت) خریدتا ہے۔تمام یونٹس خریدنے پر، کسٹمر اِس اثاثے کا کلی مالک بن جاتا ہے
  • یہ پراڈکٹ جامد(مقررہ) اثاثہ جات جیسے گودام، ویئر ہاؤسز، اسٹوریج یونٹس کی تعمیر/خرید اور کمرشل پراپرٹیز، پلانٹ، ایکوپمنٹ اور کمرشل گاڑیوں (فلیٹ فنانسنگ) کی فنانسنگ کے لیے موزوں ہے

الحبیب اسلامک اجارہ

  • اجارہ تیکنیکی لحاظ سے کسی چیز کو کرایہ داری پر دینے کو ظاہر کرتا ہے۔بینک اس پراڈکٹ کودرمیانی اور طویل مدت فنانسنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے، جس میں بینک کسٹمر کو مطلوب اثاثے کو خریدتا ہے اور اسے کسٹمر کے نام پر ایک مقررہ مدت تک لیز کردیتا ہے
  • اس پراڈکٹ کو جامد(مقررہ) اثاثہ جات جیسے پلانٹ، مشینری، ایکوپمنٹ اور کمرشل گاڑیوں کی فنانسنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

فنانسنگ کا مرحلہ وار طریقہ کار

  • کسٹمر بینک تک رسائی کرکے کریڈٹ کی سہولت حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے
  • کسٹمر کی جانب سے مطلوبہ دستاویزی عمل کی تکمیل پر، برانچ دیگر کارروائی مکمل کرے گی
  • کریڈٹ کی درخواست کی منظور ی پر برانچ کسٹمر سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے محتاط ضوابط، بینک کی اندرونی پالیسیز اور کریڈٹ کی منظوری کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات پر دستخط اور منظوری حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرے گی

لیٹر آف کریڈٹ (مشاہدہ و استعمال)

  • کسٹمر ز کو سہولیات بہم پہنچانے کی غرض سے بینک ٹریڈفنانس سہولیات کی پیشکش کرتا ہے جس میں ایل سی، کنٹریکٹس، اوپن اکاؤنٹس، پیشگی ادائیگیاں شامل ہیں

لیٹر آف گارنٹی

  • کسٹمر ز کو سہولیات بہم پہنچانے کی غرض سے بینک اپنے کسٹمرز کوشرعی اصولوں پر مبنی گارنٹی (ضمانت) کی پیشکش کرتا ہے، جس میں بینک،کسٹمر کی طرف سے مختلف قسم کی گارنٹیز بشمول بڈ بانڈز، پرفارمنس بانڈز نیز ایڈوانس پیمنٹ گارنٹیز وغیرہ کی پیشکش کرتا ہے

فنانسنگ کا مرحلہ وار طریقہ کار

  • کسٹمر بینک تک رسائی کرکے کریڈٹ کی سہولت حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے
  • کسٹمر کی جانب سے مطلوبہ دستاویزی عمل کی تکمیل پر، برانچ دیگر کارروائی مکمل کرے گی
  • کریڈٹ کی درخواست کی منظور ی پر برانچ کسٹمر سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے محتاط ضوابط، بینک کی اندرونی پالیسیز اور کریڈٹ کی منظوری کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات پر دستخط اور منظوری حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرے گی

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • ایس ایم ایز (اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز) کی کس طرح وضاحت کی جاتی ہے؟

    اسمال انٹر پرائز(SE) ایک ایسا کاروباری ادارہ، جو مندرجہ ذیل عوامل پر پورا اترتا ہے:

    ملازمین کی تعداد 50 ملازمین تک (بشمول کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین)
    سیلز کا سالانہ ٹرن اوور 150 ملین روپے تک

    میڈیم انٹرپرائز (ME)ایک ایسا کاروباری ادارہ ہے، جو ممکنہ طور پر ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے اور مندرجہ ذیل دونوں عوامل پر پورا اترتا ہے:

    ملازمین کی تعداد 51 سے 250 ملازمین تک (برائے مینوفیکچرنگ اور سروسز سیکٹر)
    سیلز کا سالانہ ٹرن اوور 150 ملین روپے سے زائد، 800 ملین روپے تک
  • یہ مندرجہ ذیل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے محتاط ضوابط اور کسٹمرز کی کاروباری ضرورت کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ برائے اسما ل انٹر پرائز(ایس ای)۔ زیادہ سے زیادہ منظور شدہ فنانسنگ

    25 ملین روپے تک (مجموعی طور پرتمام بینکوں سے)برائے میڈیم انٹر پرائز(ایم ای)۔ زیادہ سے زیادہ منظور شدہ فنانسنگ200 ملین روپے تک (مجموعی طور پرتمام بینکوں سے)
  • منافع بینک کے اسپریڈ کے علاوہ قابل اطلاق/لاگو معیار (KIBOR, LIBOR اور IERF) کو استعمال کرتے ہوئے چارج کیاجاتا ہے

متعلقہ لنکس