Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

بینک الحبیب، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتا ہے اور سرگرمیوں کی ایک طویل فہرست میں حصہ لے کر اس ذمہ داری کو بخوبی پورا کرتا ہے، جس میں شامل ہے:

  • سال کے دوران، خدمت ِ خلق کے لیے عطیات کے ذریعے 159.8 ملین پاکستانی روپے جمع کیے گئے، جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و تعلیمی ترقی اور فلاح و بہبود ہے۔

  • توانائی کا بچاؤ، ماحولیاتی تحفظ اور غیر ضروری روشنی پر پابندی کے ذریعے پیشہ ورانہ تحفظ اور صحت، تمباکو نوشی پر کنٹرول کے قانون اور ”سگریٹ سے پاک ماحول“ اور کام پر محفو ظ اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنا۔

  • کاروباری اخلاقیات اور بد عنوانی کے خلاف اقدامات کے لیے عملے کے تما م ممبران کو بینک کے ”ضابطہئ اخلاق“پر عمل کرنا ہوگا۔

  • کنزیومر کے تحفظ کے لیے شیڈول آف چارجز اور شرائط و ضوابط کا اعلان کر نا ہوگا جن کا اطلاق بینک کی پروڈکٹس اور خدمات پر ہوتا ہے۔

  • عملے کے ساتھ دوستانہ تعلقات، قابلیت اور کارکردگی کی قدر شناسی اور ملازمت کے دوران اور بذریعہ باضابطہ تربیتی پروگرا موں، دونوں کے تحت جاری آسامیوں کے لیے عملے کو تربیت و ترقی دینا۔

  • مذہب، ذات، زبان، وغیرہ کی تفریق کیے بغیر ملازمت دینے کاشفاف طریقہئ کار بشمول اسپیشل افراد کو ملازمت دینا۔

  • دیہی علاقوں میں بینک کے برانچ نیٹ ورک کو وسیع کرنا جس سے دیہی ترقی میں مدد ملتی ہے۔

  • سال کے دوران قومی خزانے میں بینک کی طرف سے تقریباً 6.62 بلین پاکستانی روپے بذریعہ ڈائریکٹ ٹیکسز کی ادائیگی عطیہ کیے گئے، مزید یہ کہ، سال 2017 کے دوران،بینک نے ودہولڈنگ ٹیکسز، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز کی مد میں 12.71 بلین پاکستانی روپے سے زائد کی ایک اضافی رقم وصول کی اور یہ رقم حکومتِ پاکستان /صوبائی حکومتوں کو ادا کی گئی۔