آپ کی اپنی کار کے آگے،ہے سب بیکار!
الحبیب اسلامک اپنی کار آٹو فنانس کی ایک ایسی سہولت ہے جو آپ کو ڈیمینشنگ مشارکہ(ڈی ایم) کے شرعی طریقہ کار کے ذریعے کارخریدنے کا ذریعہ فراہم کرتی ہے۔ اس کے پیش کردہ قابل استطاعت پلانز آپ کی ضرورت کے عین مطابق ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی کار حاصل کرنے کی فوری اور آسان سہولت فراہم کرتے ہیں۔
یہ سہولت شرکت الملک پر مبنی ہے۔ اس سہولت کے تحت ، بینک اور صارف مشترکہ طور پر گاڑی کے مالک ہیں۔ گاڑی کی ملکیت اور قبضہ سنبھالنے کے بعد ، بینک کرایہ پر اپنی ملکیت کا حصہ بانٹ دیتا ہے۔ بینک کی ملکیت کا شیئرکئی یونیٹ میں تقسیم کر دیا جاتاہے اور کسٹمر وقتا فوقتا بینک کی ملکیت کا شیئر خریدنے کا مہائدہ کرتا ہے
پاکستانی قومیت
کسی بھی بینک کا اکاؤنٹ ہولڈر
تنخواہ دارفرد، بزنس مین یا اپنا کاروبار کرنے والے افراد
بینک الحبیب میں تسلی بخش اکاؤنٹ رکھنے والے اور آمدنی کےدیگر ذرائع یعنی ترسیلات زر، کرایہ، پنشن یا سرمایہ کاری کرنے والے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
ہمارے اعلیٰ تربیت یافتہ ایگزیکٹوز، قرض کے مطلوبات کا خیال رکھیں گے
آپ صرف کار اور اس کے رنگ کا انتخاب کریں
روپے تک 3,000,000/-
قرضہ 1 سے 5 سال تک کی مدت تک کیلئے حاصل کیا جا سکتاہے۔ 1000سی سی تک کی بالکل نئی KIA اور سوزوکی گاڑیوں کے لیے 6-7 سال کی فنانسنگ قابل اجازت ہے۔
آپ کو گاڑی کی قیمت، پروسیسنگ فیس، اور پہلے سال کے تکافل پریمیم میں ایکویٹی ادا کرنا ہوگی۔
ہمارے پاس مختلف مشہور تکافل کمپنیوں کے ساتھ انتظامات ہیں جو بینک الحبیب کے صارفین کے لیے خصوصی شرحیں پیش کرتے ہیں۔
آپ کو ڈائریکٹ ڈیبٹ اتھارٹی کے ذریعے ادائیگی کرنی ہو گی۔
جی ہاں، آپ کے پاس قرضےکی مدت کے دوران کسی بھی وقت قرضےکی ادائیگی کا اختیار ہے۔
جی ہاں! جزوی ادائیگیاں سال میں دو بار بغیر کسی فیس کے (ہر چھ ماہ کے بعد) کم از کم 50,000/-روپے کے ساتھ کی جا سکتی ہیں۔
اگر استعمال شدہ کار 1000سی سی سے زیادہ ہے تو اسے مینوفیکچرنگ کی تاریخ سے 5 سال سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر استعمال شدہ گاڑی 1000سی سی تک ہے، تو یہ مینوفیکچرنگ کی تاریخ سے 3 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
بینک اپنے منظور شدہ سرویئرز/ ویلیوئٹرز کے پینل کے ذریعے تخمینے کا انتظام کرتا ہے۔
گاڑی وہ سیکیورٹی ہے، جسے موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ذریعے بینک الحبیب کے حق میں فرض کیا جائے گا۔
اگر آپ درخواست دینا چاہتے ہیں تو ، ہمارے ماہرین آپ سے رابطہ کریں گے
یہاں کلک کریں