سال 2004 میں بینک الحبیب نے اسلامی بینکاری کے آپریشنز کے حوالے سے لائیسنس حاصل کیا اور سال 2004 میں ایک خود مختاراسلامک بینکنگ ڈویژن (BAHL-IBD) قائم کیا۔اس حوالے سے بینک الحبیب نے ایک مخصوص اسلامی بینکنگ برانچ قائم کی اور کاروبارکا عملی طور پر آغاز کیا۔اسلامک بینکنگ ڈویژن کو معزز شریعہ بورڈ کی نگرانی میں کام کرتا ہے اور اسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ کار فراہم کیا جاتا ہے۔
بینک الحبیب اسلامک بینکنگ ڈویژن اپنی پراڈکٹس اورخدمات کو 297 مخصوص اسلامک برانچز کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کررہا ہے۔اس کے علاوہ اس کی 10 اسلامک بینکنگ ونڈوز بھی اس حوالے سے مصروف عمل ہیں جوبینک کی منتخب شدہ کنوینشنل برانچز میں قائم کی گئی ہیں۔اسلامی برانچز کا یہ نیٹ ورک پاکستان کے 113 سے زائد بڑے شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔
297
10
113