Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

مرابحہ

اپنے مختصر مدتی کاروبار اور انفرادی ضروریات کو پورا کریں جن کی خریداری شرعی مطابق ہے

بینک الحبیب اسلامک بینکنگ ڈویژن (BAHL-IBD)، انوینٹری / خام مال کی خرید کے حوالے سے فنانس کی فراہمی کے لیے مرابحہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس عمل میں بینک کسٹمر کی خصوصی درخواست پر درخواست شدہ اشیاء خریدتا ہے اور اس کی ملکیت اور قبضہ حاصل کرنے کے بعد اسے کسٹمر کو فروخت کردیتا ہے۔چوں کہ مرابحہ ایک سیل ٹرانزیکشن ہے،لہٰذا س میں مقرر کی جانے والی قیمت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔مرابحہ درج ذیل کسٹمرز کو پیش کیا جاتا ہے

  • کارپوریٹ / کمرشل
  • ایس ایم ای
  • زراعت

استصناع

اپنے مینوفیکچرنگ/کنسٹرکشن کے کاروبار کے لیے فنانسنگ حاصل کرتے ہوئے اپنی اقدار سے جڑے رہیں

استصناع فروختگی کا ایک ایسا معاہدہ ہے،جس میں خریدار مخصوص اشیاء کے لیے تیار کنندگان کو آرڈر دیتا ہے اور آرڈرکی گئی اشیاء کی خریدار کو ترسیل (ڈیلیوری) کے بعد فروختگی کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔بینک مینوفیکچرنگ انٹرپرائز کو ان کی سرمایہ کی ضرورت کی مکمل تکمیل اور اسے پورا کرنے کے لیے استصناع کی سہولت کی پیشکش کرتا ہے۔بینک، اپنے لیے مینوفیکچرر (تیاکنندہ) کی مخصوص اشیاء پر استصناع کی سہولت کی پیشکش کرتا ہے اور اشیاء کی وصولی پر،کسٹمر کو بطور سیلز ایجنٹ مقرر کرتے ہوئے،انہیں مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے۔ اس پراڈکٹ کی پیشکش درج ذیل کسٹمرز کو کی جاتی ہے:

  • کارپوریٹ /کمرشل
  • ایس ایم ای

مساوامہ

کریں اپنا امپورٹ بزنس شرعی صولوں کے عین مطابق!

مساوامہ خریدوفروخت کا ایک ایسا معاہدہ ہے جس میں فروخت کنندہ نرخ بتاتے وقت اپنی قیمتِ خرید کا حوالہ نہیں دیتا ہے۔مساوامہ کو کسٹمر کی موجودہ اشیاءاور وصولیابیوں کوفنانس کرنے کے طریقے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔مساوامہ میں بینک کسٹمر سے مخصوص اشیاء خریدتا ہے اور اس کی ملکیت اور قبضہ حاصل کرنے کے بعد کسٹمر کو بطور سیلز ایجنٹ مقرر کرتے ہوئے ان اشیاء کو مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے۔اس سہولت کی پیشکش مندرجہ ذیل کسٹمرز کو کی جاتی ہے:

  • کارپوریٹ
  • کمرشل
  • ایس ایم ای

رننگ مشارکہ

رننگ مشارکہ فنانسنگ کی سہولت شرکت العقد کی بنیاد پر ہے۔رننگ مشارکہ میں بینک کاروباری سرگرمیوں کو چلانے کا کام کرتا ہے اور کاروباری کی اصل کارکردگی کے مطابق نفع یا نقصان کو شیئر کرتا ہے۔رننگ مشارکہ کارپوریٹ کسٹمرز کو قلیل المدت(شارٹ ٹرم) سہولت کی پیشکش کرتا ہے

اجارہ

شرعی اصولوں کے مطابق کرایہ داری کے ذریعے منقولہ / غیر منقولہ اثاثہ جات پر طویل المدت فنانس کے حوالے اپنی کاروباری اور ذاتی ضروریات کو پورا کریں

اجارہ سے مراد کسی کو کوئی شے کرایہ پر دینے کے ہیں۔بینک، کسٹمر کی طویل المدت مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اجارہ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس میں بینک کسٹمر کی خصوصی درخواست پر اس اثاثے کو خریدتا ہے اور اسے قابل عمل حالت میں حاصل کرنے کے بعد مخصوص مدت کے لیے کسٹمر کو کرایہ پر دیتا ہے۔اس کا کرایہ جامد (فکسڈ) یا مختلف ہوسکتا ہے،جسے ایک واضح معیارکے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔یہ سہولت زیادہ سے زیادہ 7 سال کی مدت کے لئے دی جاتی ہے۔اس سہولت کی پیشکش درج ذیل اشیاء کی فنانسنگ کے لیے کی جاتی ہے:

  • پلانٹ اور مشینری
  • آلات
  • وہیکلز(گاڑیاں)


اس سہولت کی پیشکش درج ذیل کسٹمر ز کو کی جاتی ہے:

  • کارپوریٹ / کمرشل
  • ایس ایم ای

ڈیمینشنگ مشارکہ (ڈی ایم)

شرعی اصولوں کے مطابق کرایہ دیتے ہوئے مالک بنیں!

یہ سہولت شرکت الملک کی بنیاد پر ہے۔اس سہولت کے تحت بینک اور کسٹمر مشترکہ طور پر اثاثے کے مالک ہوتے ہیں اور بینک اس اثاثے کی قابل عمل حالت میں ملکیت اور قبضہ حاصل کرنے کے بعد، اپنے ملکیتی حصص (شیئرآف اونر شپ) کسٹمر کو کرایہ داری کی بنیاد پردے دیتا ہے۔بینک کے ملکیتی حصص (شیئرآف اونر شپ)کو بعد ازاں یونٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے،جسے کسٹمر وقتاََ فوقتاََ خریدنے کا معاہدہ کرتا ہے۔ درمیانی اور طویل مدت فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیمینشنگ مشارکہ سہولت کی پیشکش درج ذیل کسٹمرز کو کی جاتی ہے:

  • کارپوریٹ
  • زراعت
  • ایس ایم ای
  • صارف


اس سہولت کی پیشکش درج ذیل اشیاء کی فنانسنگ کے لیے کی جاتی ہے:

  • پلانٹ اور مشینری
  • آلات
  • وہیکلز(گاڑیاں)

متعلقہ لنکس