Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

Financial Literacy Program

تعارف:

مالی شمولیت معیاری ادائیگیوں ، بچت، کریڈٹ، انشورنس جیسی مالی خدمات تک بہتر رسائی کا نام ہے ۔ جس کے ذریعے بہت سے افراد اور فرموں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کی جاتی ہے ۔ مالی شمولیت کے فوائد:

  • غربت کو کم کرنے میں معاون
  • اقتصادی ترقی کو بڑھانا
  • استحکام کو فروغ دینا

قومی مالیاتی خواندگی پروگرام (NFLP)

یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک پروجیکٹ ہے ۔ جس کے تحت مختلف کمرشل بینکوں کو عوام کو مالیاتی خواندگی اور منی مینجمنٹ کی تکنیکوں جیسے بجٹ، بچت، سرمایہ کاری، اسلامی بینکاری وغیرہ سے آراستہ کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔

پروگرام کے ذریعے بینک الحبیب کا مقصد مالیاتی خواندگی و مالیاتی تصورات، بینکنگ/مالی مصنوعات اور خدمات کی سمجھ بوجھ میں اضافہ کر نا اور بجٹ، بچت، سرمایہ کاری، قرض کے انتظام، مالی گفت و شنید، حقوق اور ذمہ داریوں وغیرہ کے حوالے سے مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ ہم بچت کرنے ، بہتر قرض کے انتظام،سمجھ بوجھ سے مالی تناؤ میں کمی یا مالی بہبود سے اطمینان کے حصول کیلئے مالیاتی طرز عمل میں تبدیلیاں لانے کے لیے کوشاں ہیں ۔

بینک الحبیب کس طرح مالیاتی رسائی میں اضافہ کرتا ہے

بینک الحبیب ایک مالیاتی ادارہ ہے جو لوگوں کو مالی آگاہی اور مالی شمولیت تک بہتر رسائی فراہم کرتا ہے اس طرح انہیں اپنی زندگی میں بہتر ی لانے کا موقع بھی ملتا ہے ۔ بینک الحبیب اقتصادی ترقی اور ملک سے غربت کو دُور کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم ایک بڑی آبادی جس میں امیر اور پسماندہ تمام افراد شامل ہیں انھیں مناسب شرائط پر مالیاتی خدمات فراہم کر رہے ہیں اور بینک الحبیب ملکی معیشت کو ترقی دینے کی غر ض سے مالی شمولیت پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے اور اس حوالے سے مختلف سرگرمیاں وقتاً فوقتاً سرانجام دیتا رہتا ہے ۔