Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

میرا پاکستان میرا گھر

بینک الحبیب، حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی معاونت سے آپ کیلئے ایک ایسی آسان اسکیم

پیش کر رہا ہے جس کے ذریعے آپ نہ صرف اپنے گھر کا خواب پورا کر پائیں گے بلکہ اپنا مستقبل بھی محفوظ بنا سکیں گے۔

آپ ہماری اسلامک بینکنگ برانچز کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ہماری روایتی اور اسلامک بینکنگ برانچز کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

صارفین کی سہولت کے لئے میرا پاکستان ،میرا گھر سے متعلق آپ کے تمام سوالات کے جواب ہمارے مشترکہ کال سینٹر کے نمبر 786-786-77-033 پرفوری طور پر فراہم کئے جائیں گے۔

میرا پاکستان میرا گھر فنانسنگ اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اہم خصوصیات

  • مفت بیمہء زندگی

  • آسان دستاویزی کارروائی

  • سبسیڈائزڈ مارک اَپ ریٹ

  • 5ملین پاکستانی روپے تک کا قرضہ

  • فوری کارروائی

  • 20سال تک کیلئے دستیاب

  • کم از کم آمدنی 25،000/- روپے

  • قبل از وقت ادائیگی پر کسی قسم کی پا بندیاں اور معاوضہ نہیں

اہلیت کا معیار

  • فعال کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حا مل تمام مر/خواتین

  • پہلی مرتبہ مالکِ مکان، ایک خاندان کیلئے ایک مکان

  • اس اسکیم کے تحت ایک شخص صرف ایک مرتبہ سبسڈی والے ہاؤس لون لہ سہولت حاصل کر سکتا ہے

  • کم از کم ایمپلائمنٹ/ کاروبار کا تجربہ5سال

ماہانہ آمدنی

  • تنخواہ دار – 100,000/-روپے ماہانہ مجموعی آمدنی تک 25,000روپے

  • غیر تنخواہ دار –140,000/-روپے ماہانہ مجموعی آمدنی تک 25,000روپے

عمر(درخواست گزار اور شریکِ درخواست)

  • 25 سے*60سال *میچورٹی پر

قرضے کی مدت

  • 10سال بشمول20سال تک کی سہولت کے ساتھ۔

قبل از وقت ادائیگی/یونٹ خریدنے کا آپشن

  • بل از وقت ادائیگی/ یونٹ کی خریداری کی کوئی قید نہیں ٍٍ۔

جائیداد کا بیمہ/تکافل

  • زندگی اور پروپرٹی کا بیمہ/ تکافل کی سہولت.

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • رقبہ،پروڈکٹ کیٹیگری اور حدود پروجیکٹ اسکیم کیا ہے ؟
    حدود پروجیکٹ اسکیم پروڈکٹ کیٹیگری
    درجہ اول نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(NAPHDA)
    • مکمل رہائشی املاک کی خریداری (اپارٹمنٹ/ مکان)
    • پلاٹ کی خریداری اور پھر تعمیر
    درجہ دوم Non-NAPDHA /سنگل ہاؤس/ یونٹ
    درجہ سوئم Non-NAPDHA /سنگل ہاؤس/ یونٹ
  • حدود ہاؤسنگ یونٹ کا رقبہ
    درجہ اول 850 اسکوائر فٹ تک کورڈ ایریا کے ساتھ 125 مربع گزتک کا(5مرلے تک) کا ہاؤسنگ یونٹ/اپارٹمنٹ
    درجہ دوئم 850 اسکوائر فٹ تک کورڈ ایریا کے ساتھ 125 مربع گزتک کا (5مرلے تک) کا ہاؤسنگ یونٹ/اپارٹمنٹ
    درجہ سوئم 850مربع سے 1,100مربع فٹ سے زیادہ پر مشتمل 125 مربع گز سے زیادہ اور250 مربع گز(10مرلہ) یا 850مربع فٹ سے1,100مربع فٹ سے زیادہ کورڈ ایریا
  • 10سال تک کی مدت کیلئے قرضے کے مارک اَپ کی شرح درجِ ذیل ہے:

    حدود اینڈ یوزر پرائسنگ(سبسڈی کی شرح) بینک پرائسنگ
    درجہ اول پہلے 5سال 5% 1سالہKIBOR+2.5%
    آخری5سال 7%
    درجہ دوم پہلے 5سال 5% 1سالہKIBOR+4% (اسپریڈ مختلف ہو سکتا ہے)
    آخری5سال 7%
    درجہ سوئم پہلے 5سال 7%
    آخری5سال 9%

کاغذات درکار ہیں

  • برائے غیر تنخواہ داران
    • قرضے کی درخواست کا فارم
    • درخواست گزار اور شریکِ درخواست کا فعال کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ(جہاں لاگو ہو)
    • درخواست گزار اور شریکِ درخواست کی2حالیہ رنگین تصاویر(پاسپورٹ سائز) (جہاں لاگو ہو)
    • 5سالہ قابلِ قبول کاروباری ثبوت(مثلاََ این ٹی این سرٹیفیکیٹ/ٹیکس /بینک سرٹیفیکیٹ) یا بینک کیلئے قابلِ قبول کوئی بھی دوسرا کاروباری ثبوت
    • گزشتہ6ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹس
    • قرضے کی درخواست کا فارم
    • درخواست گزار اور شریکِ درخواست کا فعال کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ(جہاں لاگو ہو)
    • درخواست گزار اور شریکِ درخواست کی2حالیہ رنگین تصاویر(پاسپورٹ سائز) (جہاں لاگو ہو)
    • تازہ ترین سیلری سرٹیفیکیٹ/ایمپلائمنٹ لیٹر جس میں ملازمت کی تفصیلات اور ملازمت کے ااغاز کی تاریخ درج ہو
    • گزشتہ2ماہ کی سیلری سلپس
    • گزشتہ6ماہ کے بینک اسٹیٹمنٹس جس میں تنخواہ کی ادائیگی موجود ہو