بینک الحبیب آپ کے لیے بل کی ادائیگییوں اور موبائل ٹاپ اپس کو آسان بنانے کی غرض سے براہِ راست ڈیبٹ کی سہولت فخریہ طور پر متعارف کرارہا ہے۔جب آپ اس سروس کے لیے سائن اپ کرتے ہیں،تو یہ منفر د اور جدیدسہولت برانچ میں آپ کے مجوزہ اکاؤنٹ سے تمام بلرز اور ٹاپ اپس کی ادائیگی کو خود کار طریقے سے طے کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
 اپنی زندگی کو آسان بنائیں!
  -  کوئی رجسٹریشن فیس نہیں
-  اپنا وقت بچائیں کیوں کہ بلز کی ادائیگی ایک خودکار نظام کے تحت ہوتی ہے
-  اس سہولت کے لیے کسی قسم کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی ضرورت نہیں
-  پیمنٹ ڈیڈ لائن یاد رکھنے کی قطعی ضرورت نہیں
-  چیک لکھنے یا نقد رقم ساتھ رکھنے کے جھنجھٹ سے محفوظ
-  بینکوں میں لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی زحمت سے چھٹکارا
-  بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بلز کے لیے، آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ رقم کی ادائیگی کی حد مقرر کرنے کا آپشن موجود
-  کامیاب ڈیبٹ ٹرانزیکشن پر عمومی فیس صرف 25/- روپے
بینک الحبیب ڈائیریکٹ ڈیبٹ سہولت کی رجسٹریشن اتنی آسان جیسے 1,2,3
   - اپنی قریبی برانچ میں تشریف لائیں 
- رجسٹریشن فارم پُر کریں (برانچ میں فراہم شدہ۔ آپ کی سہولت کے لیے منسلک بھی ہے)
- اپنی برانچ کو اس سہولت کی ایکٹیویشن کے لیے فارم جمع کرائیں
اس جدید سہولت کو حاصل کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کرائیں اور اپنے بلز کی ادائیگی کے جھنجھٹ سے آزادی پائیں۔مزید معلومات کے لیے ہمارے کال سینٹر 111-014-014 پر رابطہ کریں۔
 پیش کردہ خدمات
 اس وقت بینک الحبیب کی ڈیبٹ سہولت مندرجہ ذیل کمپنیز کے لیے دستیاب ہے:
     | یوٹیلیٹی | موبائل پری پیڈ اینڈ پوسٹ پیڈ | انٹرنیٹ | 
  | K Electric | یوفون | Wateen | 
  | LESCO | زونگ
 | Wi-Tribe | 
| HESCO | موبی لنک
 | Qubee | 
  | GEPCO | 
 |   | 
  |  SSGC | 
 |   | 
  | SNGPL |  |   | 
  | PTCL |  |   | 
  | PTCL Evo Prepaid |  |   | 
  | PTCL Evo Postpaid |  |   | 
  | PTCL Vfone |  |   | 
  | KWSB |  |   | 
  
    
 نوٹ فرمالیں:
  -  تمام فعال PKR سیونگ اور کرنٹ اکاؤنٹ ہولڈرز (انفرادی۔ سنگل، مشترکہ ، سول پروپرائٹر شپ) اس سہولت کے اہل ہیں۔
-  PDF ڈاؤن لوڈ کریں