Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

بینک اکاؤنٹس

الحبیب اسلامک کرنٹ اکاؤنٹ آپ کو تمام بینکاری کی صہولیات شرعی طریقے سے حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہم آپ کو بہترین سروس کے معیار کی یقین دیہانی دلاتے ہیں۔

Debit Cards

اسلامک کرنٹ اکاؤنٹس

الحبیب اسلامک کرنٹ اکاؤنٹ آپ کو اپنے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کے لیے بلا روک ٹوک لامحدود رسائی دیتا ہے۔اس یقین کے ساتھ کہ آپ کی رقوم کی نہ صرف شرعی اصولوں کے مطابق نگرانی کی جاتی ہے بلکہ بے شمار مفت سہولیات کے ذریعے آپ کو اپنے زر نقد کی ترسیل (کیش فلوز) پر بھی مکمل دسترس حاصل ہوتی ہے۔

اسلامک سیونگز اکاؤنٹس

شرعی اصولوں پر مبنی ہمارے الحبیب اسلامک سیونگز اکاؤنٹ کے ساتھ منافع وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون پائیں اور مستقبل کے لیے بچائیں۔

Debit Cards
Debit Cards

اسلامک ٹرم ڈپازٹس

اگر آپ ایک مخصوص مدت کے لیے اپنی رقم کو الگ کرکے محفوظ رکھنے کی مالی استطاعت رکھتے ہیں تو آپ ایک مقررہ مدت جیسے چھ ماہ کے لیے اسے ڈپازٹ کرسکتے ہیں۔ الحبیب اسلامک ٹرم ڈپازٹس، آپ کی قلیل المیعاد اور طویل المیعاد مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈپازٹ کی آسان مدت کے ساتھ، شرعی اصولوں کے عین مطابق آپ کے ڈپازٹس پر منافع جات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مالی سہولیات

بینک الحبیب اپنے صارفین کو مالی اعانت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ مساوامہ اور رننگ مشارکہ سے لے کر ، ڈیمینشنگ مشارکہ تک ، ہم آپ کی مالی ضروریات کو شرعی تعمیل کے ساتھ نبھاتے ہیں۔

Debit Cards
Debit Cards

ٹریڈ فنانس سہولیات

ہم ہر قسم کے تجارتی امور سے منسلک اپنے تمام کسٹمرز کو تیکنیکی معاونت فراہم کرتے ہیں۔کسٹمر کو ان کی تجارتی ضروریات کے مطابق سہولیات، اسلامک فنانس کے مختلف طریقوں کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہیں۔ہم تمام اقسام کی تجارتی ضروریات کا ایک جامع حل فراہم کرتے ہیں۔

اسلامک ایس ایم ای بینکنگ

بینک الحبیب اسلامی بینکنگ ڈویژن ایک محفوظ سادہ اور خوشگوار انداز میں ایس ایم ایز کی فنانسنگ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پسند کی لچک کے ساتھ متنوع شریعت مطابق حل فراہم کرتا ہے.

بینکاری کے طریقے

آپ کی ترجیح جو بھی ہو، بینک الحبیب آپ کی مرضی کے مطابق بینکاری کے باسہولت طریقے فراہم کرتا ہے۔