Bahl Islamic Logo Ur Bhal Ur Small Logo

QR ادائیگیوں کے ساتھ مویشی منڈی

Hot N Spicy

QR کے ذریعے مویشی منڈیوں میں رقم کی ادائیگی اور لین دین آسان، فوری اور محفوظ بنائیں ۔

الحبیب موبائل ایپلیکیشن سے بیوپاریوں کا QR کوڈ اسکین کر کے خریدار اب مویشی منڈیوں میں نقد رقم کے بغیر با آسانی رقم ادا کر سکتے ہیں ۔

یہ سہولت درج ذیل مویشی منڈیوں میں دستیاب ہے:

  • کراچی
  • اسلام آباد
  • لاہور
  • فیصل آباد
  • ملتان
  • گوجرانوالہ

راست — پاکستان کا پہلا فوری ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم استعمال کرتے ہوئے:

  • خریدار QR کوڈ اسکین کر کے اپنے بینک کی موبائل ایپ سے فوری ادائیگی کر سکتے ہیں
  • بیوپاری الحبیب موبائل کے ذریعے اپنا QR کوڈ بنا کر محفوظ طریقے سے رقم وصول کر سکتے ہیں

بیوپاریوں کے لیے QR کوڈ بنانے کا طریقہ بذریعہ الحبیب موبائل:

اسٹيٹک QR کوڈ:
  • آپشن 1: ایپ میں لاگ ان کریں، ڈيش بورڈ پر موجود "View QR" پر ٹیپ کریں تاکہ QR کوڈ تیار ہو، پھر اسے شیئر یا سیو( محفو ظ ) کریں۔
  • آپشن 2: ایپ میں لاگ ان کریں، مینو سے "QR Code" منتخب کریں، پھر "Generate QR" پر کلک کریں، IBAN منتخب کریں اور آگے بڑھیں، پھر QR کوڈ شیئر یا سیو( محفو ظ ) کریں۔
ڈائنامک QR کوڈ:
  • آپشن 1: ایپ میں لاگ ان کریں، ڈیش بورڈ پر "View QR" پر ٹیپ کریں، QR کوڈ پر ٹیپ کریں، رقم/میعاد شامل کرنے کے لیے چیک باکس منتخب کریں، کوڈ تیار کریں، پھر شیئر یا سیو( محفو ظ ) کریں۔
  • آپشن 2: ایپ میں لاگ ان کریں، مینو سے "QR Code" منتخب کریں، "Generate QR" پر کلک کریں، IBAN منتخب کریں، ڈائنامک تفصیلات کے لیے چیک باکس منتخب کریں، کوڈ تیار کریں، پھر شیئر یا سیو( محفو ظ ) کریں

الحبیب موبائل ایپ کے ذریعے خریداروں کے لیے QR کوڈ اسکین کرنا

آپشن 01
  • ایپ میں لاگ اِن کریں، ڈیش بورڈ پر "Scan to Pay" منتخب کریں،"From Camera" یا "From Gallery" میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، اگر QR کوڈ اسٹیٹک ہے تو رقم درج کریں،اگر ڈائنامک ہے تو رقم خودبخود شامل ہوجائے گی پھر اکاؤنٹ منتخب کریں، تفصیلات کا جائزہ لیں اور OTP درج کریں۔
آپشن 02
  • ایپ میں لاگ اِن کریں، "QR Code" منتخب کریں، پھر مینو سے "Scan QR" کا انتخاب کریں۔"Camera" یا "Gallery" سے QR کوڈ اسکین کریں۔اگر QR اسٹیٹک ہو تو رقم درج کریں،اگر ڈائنامک ہو تو رقم خودبخود شامل ہوجائے گی پھر اکاؤنٹ منتخب کریں، تفصیلات چیک کریں اور OTP درج کریں۔