بینک الحبیب لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے نصف سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔ ان نتائج کے مطابق، بینک نے30جون2020کو ختم ہونے والی نصف سہ ماہی کیلئے ٹیکس کی کٹوتی کے بعد7.23ارب روپے منافع کا اعلان کیا ہے، جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کیلئے4.46 ارب روپے تھا،جس سے 61.96فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ فی شیئر آمدنی(EPS) 6.50روپے ریکارڈ کی گئی۔
ٹیکس کی کٹوتی سے قبل منافع 12.10ارب روپے تھا،جس سے 41.61 فیصدکا اضافہ ظاہرہوتاہے جبکہ پرو ویژنز اور ٹیکس سے قبل منافع 14.28 ارب روپے ہوا۔ بینک کی نیٹ مارک اَپ انکم میں 38.65فیصد بہتری آئی ہے۔
بینک کے ڈپازٹس میں 138.02ارب روپے کا اضافہ ہوا،جس کے بعد30جون 2020کو کُل ڈپازٹس 1.04کھرب روپے ہو گئے، جس سے 15.27فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔بینک کے ایڈوانسز 30جون2020کو کُل نیٹ ایڈوانسز 510.31ارب روپے ہو گئے،جو 31دسمبر2019میں 488.67 ارب روپے تھے۔
بینک الحبیب کی محتاط مالیاتی حکمتِ عملیوں اور مستحکم رسک منیجمنٹ پالیسیوں کے باعث نان پرفارمنگ سے گروس ایڈوانسز کا تناسب کم رہا اور1.54 فیصد رہا۔ بینک کے مجموعی اثاثہ جات 1.53 کھرب روپے ریکارڈ کیے گئے، جو 31دسمبر2019کے مقابلے میں 17.93فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
ہر سال بینک کی برانچز میں اضافے کی حکمتِ عملی جاری ہے۔ اس وقت بینک الحبیب لمیٹڈ کا پاکستان میں 328شہروں میں 828 برانچز /ذیلی برانچز کا نیٹ ورک اوردو بوتھ موجود ہیں، جبکہ پاکستان سے باہر بینک کی تین برانچز (بحرین، ملائشیاء اور سیشلز میں ایک ایک برانچ) اور چار نمائندہ دفاتر(دبئی، استنبول،بیجنگ،نیروبی میں ایک ایک) موجود ہیں۔ صارفین کی پہنچ اور سہولت کے پیشِ نظر پاکستان بھر میں بینک کے 969 سے زائد اے ٹی ایمزموجود ہیں۔
پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(PACRA) نے بینک کی بالترتیب طویل المدت اور قلیل المدت اینٹیٹی ریٹنگز بالترتیب AA+(ڈبل اے پلس)اورA1+(اے ون پلس) قائم رکھی ہے۔ہمارے غیر محفوظ، سب آرڈینیٹڈ ٹرم فنانس سر ٹیفیکیٹس(TFCs) برائے سال 2016 اور2018کی ریٹنگز AA(ڈبل اے) ہے اور TFC-2017 (پر پیچوئیل)کے لئے ریٹنگAA-(ڈبل اے مائنس) ہے۔ بینک کی بر وقت معاشی ادائیگیوں کے باعث رسک کا تناسب بہت ہی کم ہے۔